۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
بشیر حسین نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے فقہی سوال اور انکے جواب: آلِ امیہ لعنتہ اللہ علیہم نے اسیران کربلا کو کتنے عرصے کے بعد رہا کیا؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال: آلِ امیہ لعنتہ اللہ علیہم نے اسیران کربلا کو کتنے عرصے کے بعد رہا کیا؟

جواب: بعض روایات میں ہے کہ اسیران کربلا کا قافلہ رہائی کے بعد چہلم والے دن کربلا پہنچا، لیکن جن روایات میں آلِ رسول (ص) کی اسیری کے واقعات درج ہیں، ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سید زادیاں طویل عرصہ تک قید میں رہیں۔ لہذا، اس بنیاد پر بعض علماء کہتے ہیں کہ اسیران کربلا کا قافلہ سانحہ کربلا والے سال چہلم والے دن کربلا میں نہیں آیا تھا، بلکہ اسیران کربلا کا یہ قافلہ شہادت کے دوسرے سال رہاو ہونے کے بعد چہلم والے دن کربلا پہنچا۔

سوال: کیا اسیران کربلا چہلم والے دن کربلا میں جناب جابر بن عبداللہ انصاری رح سے پہلے ملے تھے؟

جواب: جی ہاں یہ بات ہماری معتبر کتب میں وارد ہوئی ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف

تبصرہ ارسال

You are replying to: .