۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علی ہاشم عابدی

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے زیارت اربعین کی روشنی میں بیان کیا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں قربانیاں پیش کی تا کہ بشریت کو جہالت اور گمراہی سے بچا سکیں اور جو لوگ آپ کے مقابلہ میں آئے تھے وہ دنیا کے اسیر تھے انہوں نے اپنی آخرت کو بہت ہی کم قیمت پر بیچ دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بارگاہ ام البنین منصور نگر میں امام حسین علیہ السلام و شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے زیارت اربعین کی روشنی میں بیان کیا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں قربانیاں پیش کی تا کہ بشریت کو جہالت اور گمراہی سے بچا سکیں اور جو لوگ آپ کے مقابلہ میں آئے تھے وہ دنیا کے اسیر تھے انہوں نے اپنی آخرت کو بہت ہی کم قیمت پر بیچ دیا تھا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث "اللہ جب کسی بندے کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں امام حسین علیہ السلام کی محبت اور زیارت کا شوق ڈال دیتا ہے۔" کو نقل کرتے ہوئے بیان کیا کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت ایک عظیم سعادت ہے جو بغیر توفیق الہی کے ممکن نہیں اور جس طرح زیارت حسین علیہ السلام کے لئے توفیق لازم ہے اسی طرح مجلس حسین علیہ السلام کے لئے بھی توفیق ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .