۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
السيد محمد حسن أبوترابي فرد

حوزہ/ تہران کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے کہا کہ اربعین حسینی کے عظیم اور بے مثال اجتماع نے اپنی تمام تر خصوصیات اور تقریباً 20 ملین مسلمانوں اور آزادی پسند افراد کی شرکت کے ساتھ، عاشورا کے تاریخ ساز انقلاب کی حقیقت کو برملا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف تہران میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے شہریور 1357 کے شہداء سمیت شہید آیت اللہ طالقانی اور شہید مدنی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کے عظیم اور بے مثال اجتماع نے اپنی تمام تر خصوصیات اور تقریباً 20 ملین مسلمانوں اور آزادی پسند افراد کی شرکت کے ساتھ، عاشورا کے تاریخ ساز انقلاب کی حقیقت کو برملا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی علیہ السلام کے سیاسی، ثقافتی، سماجی اور مذہبی اجتماع میں 4 ملین سے زائد ایرانی زائرین کی شرکت تاریخ ساز تھی۔

امام جمعہ تہران نے اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر زائرین کی بہتر میزبانی پر عراقی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس بے مثال اجتماع میں عراقی حکومت اور عوام کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ زائرین کی بہتر میزبانی اور ان کے احترام کیلئے عراقی مرد و زن سب کے سب میدان میں آئے۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے موکب لگانے والوں خاص طور پر ایران اور عراق کے کردستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے عراقی اور ایرانی حکام خاص طور پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کا اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر انتظام اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تہرانی عوام کی بڑے پیمانے پر اربعین مارچ میں شرکت، ان کے محکم ایمان اور اسلامی اقدار اور اہل بیت علیہم السّلام کی تعلیمات سے روشناس ہونے کی دلیل ہے۔

تہران کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے مزید کہا کہ اربعین حسینی کے عظیم اور بے مثال اجتماع نے اپنی تمام تر خصوصیات اور تقریباً 20 ملین مسلمانوں اور آزادی پسند افراد کی شرکت کے ساتھ، عاشورا کے تاریخ ساز انقلاب کی حقیقت کو برملا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .