۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا سید علی ہاشم عابدی

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام‌ موسی کاظم علیہ السلام کی حدیث "دین خدا میں تفقہ کرو کیوں کہ یہ بصیرت کی کنجی اور تمام نعمت ہے۔" بیان کیا کہ جو انسان دین سے نا واقف ہوتا ہے اسے کوئی بھی بہکا کر بے دین اور گمراہ بنا سکتا ہے لہذا دین حاصل کرنا ہماری ضرورت اور اسی میں اللہ کی رضا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کی یاد میں مسجد امام حسن مجتبی علیہ السلام (چھوٹی مسجد) لنگر خانہ حسین‌ آباد میں سہ روزہ مجالس عزا کا اہتمام‌ کیا گیا۔

سہ روزہ مجالس عزا کی دوسری مجلس میں مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی حدیث "جس نے اپنے نبی کے اہل بیت کو چھوڑا گمراہ ہوا" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا: عالم اسلام کی بےچینی اور پریشانی کی واحد وجہ اہل بیت علیہم السلام سے دوری ہے۔ جیسا کہ جناب حمزہ علیہ السلام کے مزار مقدس کے قریب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے فرمایا تھا کہ اگر لوگ حق کو اس کے اہل کو دے دیتے اور اپنی نبی کے اہلبیت کی پیروی کرتے تو قیامت تک دو لوگوں میں بھی اختلاف نہ ہوتا۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام‌ موسی کاظم علیہ السلام کی حدیث "دین خدا میں تفقہ کرو کیوں کہ یہ بصیرت کی کنجی اور تمام نعمت ہے۔" بیان کیا کہ جو انسان دین سے نا واقف ہوتا ہے اسے کوئی بھی بہکا کر بے دین اور گمراہ بنا سکتا ہے لہذا دین حاصل کرنا ہماری ضرورت اور اسی میں اللہ کی رضا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .