۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اعضای ستاد اجرایی اربعین نیجریه

حوزہ/ماتمی انجمنوں اور اربعین کمیٹی کے اراکین نے تحریک اسلامی نائیجریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں، اربعین حسینی علیہ السلام کے تعلق سے، نائجیریا کی ماتمی انجمنوں اور اربعین کمیٹی کے اراکین نے تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ابوجا شہر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اربعین کا اجتماع؛ معجزۂ الٰہی اور ایمان کی نشانی ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی


ملاقات میں، شیخ زکزاکی نے اربعین حسینی کے ایام میں شیعیان کی جانب سے کی جانے والی بے نظیر پذیرائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کربلائے معلٰی کی جانب واک کو معجزۂ الٰہی اور ایمان کی نشانی قرار دیا اور کہا کہ اربعین مارچ، معنویت اور روحانیت کی وجہ سے دنیا میں منفرد مارچ ہے۔

اربعین کا اجتماع؛ معجزۂ الٰہی اور ایمان کی نشانی ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی


انہوں نے موکب لگانے والوں سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ آپ نے اس توفیق کو خدا کے لطف و کرم اور آپ کے نیک کاموں کی وجہ سے حاصل کیا ہے اور حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی اور خدمت، آنحضرت کی نگاہ میں بہترین خدمت ہے، لہذا آپ اپنے مقام و مرتبے کی قدر کریں۔

اربعین کا اجتماع؛ معجزۂ الٰہی اور ایمان کی نشانی ہے، شیخ ابراہیم زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .