حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر شیعیان نائیجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
أعوذ بالله السمیع العلیم من الشیطان الرجیم. بسم الله الرحمن الرحیم. وصلی الله علی سیدنا ونبینا وحبیب قلوبنا أبی القاسم المصطفی محمد وعلی آله الطیبین الطاهرین المعصومین - سیما بقیة الله فی الأرضه صاحب العصر والزمان - (أرواحنا له الفداء).
تین سال ہو گئے ہیں کہ ہم نے اس عظیم مجاہد کو کھو دیا ہے۔ وہ دہشت گردی کے خلاف جہاد کی علامت سمجھے جاتے تھے اور ان کی شہادت نے حقیقی دہشت گردوں کے چہروں سے نقاب اتار دی۔ امریکہ کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے شہید سلیمانی کو قتل کیا ہے۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی اور بالخصوص عراق اور شام میں دہشت گردی کے تمام واقعات کی پشت پر تھے اور گروہ داعش اور دیگر دہشتگرد گروہ ان کے آلۂ کار تھے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت بڑا اشتباہ کیا ہے۔ سب سے پہلے تو انہوں نے اپنے آپ کو رسوا کیا اور پھر انہوں نے اس کام کے ذریعہ شہید قاسم سلیمانی کے نام کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیا۔
بارگاہِ خداوندی میں دست بدعا ہوں کہ خداوند عالم سپہ سالار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، شہداء آزادیٔ مشرق وسطی اور دنیا بھر کے شہیدوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
امید ہے کہ عالمی استکبار کے خلاف آخری فتح اور پورے عالم میں عدالت کے قیام تک ان کی میراث باقی رہے۔
والسلام علیکم ورحمۃ الله تعالی وبرکاته
شیخ ابراهیم الزکزکی
۲۲ دسمبر ۲۰۲۲ء