۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ زکزاکی با جمعی از ائمه جمعه نیجریه

حوزہ/ نائیجیریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئمہ مساجد کے ایک وفد نے اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئمہ مساجد کے ایک وفد نے ابوجا میں اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت (ع) کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، شیخ زکزاکی

شیخ ابراہیم زکزاکی نے آئمہ مساجد کو خوش آمدید کہا اور نماز جمعہ کی اہمیت اور نماز جمعہ برپا کرنے میں، جمعہ کے خطباء کے فرائض خاص طور پر جوانوں کو اس عظیم اجتماع میں شرکت کیلئے تبلیغ کی روش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک دینی، سیاسی اور اسلامی فریضہ کے عنوان سے نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت علیہم السّلام کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے۔

نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت (ع) کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، شیخ زکزاکی

اسلامی تحریک نائجیریا کے سربراہ نے نمازِ جمعہ کے خطبوں کے مواد کے بارے میں کہا کہ جمعہ کا خطبہ، سادہ زبان میں اور قابلِ فہم، سبق آموز اور معاشرہ کے روز مرہ کے مسائل کے بارے میں ہونا چاہیئے اور آئمہ جمعہ و جماعات کو لوگوں سے مل جل کر رہتے ہوئے ان کے شبہات کا جدید طرز اور محکم طریقے سے جواب دینا چاہیئے۔

نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت (ع) کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، شیخ زکزاکی

انہوں نے نمازِ جمعہ کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک دینی، سیاسی اور اسلامی فریضہ کے عنوان سے نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت علیہم السّلام کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، لہٰذا آپ آئمہ جمعہ و جماعات کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ سنی آئمہ جمعہ و جماعات شریک تھے۔

نمازِ جمعہ کے قیام پر اہل بیت (ع) کی جانب سے بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے، شیخ زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .