۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
کشمیر میلاد النبی

حوزہ/ بڈگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ سے مرکزی امام باڑہ بڈگام تک ایک بے نظیر ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی اختتامی تقریب حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ،بڈگام میں منعقد ہوئی تقریب سعید میں تنظیم کے شعبہ تعلیم باب العلم سے منسلک حوزات علمیہ اور شاخہاے مکاتب میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ فرزندان توحید کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کےحجت الاسلام وآغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کے علاوہ کئی علماے دین نے سیرت النبی ؐ اور حضرت امام صادقؑ کے کردار و عمل کی وضاحت کی،مقررین نے سیرت نبوی ؐ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور پیغمبر اسلام کے اخلاقیات کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئےکہا :نبی آخر الزمان ؐ کی ولادت کے زمانے میں دنیا بالخصوص جزیرہ نماے عرب میں انسانی معاشرے کو جگر سوز مصائب کا سامنا تھا اور مظلوم انسانیت بڑی شدت سے کسی الٰہی نجات دہندہ کی تلاش میں تھی اللہ تعالیٰ نے حضور ؐ کے ظہور سے انسانیت پر عظیم احسان فرمایا۔

تصاویر دیکھنے کے لئے: تصاویر/ بڈگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی اختتامی تقریب کا انعقاد

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے آغا مجتبیٰ نے پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر فرزندان رسالت و امامت کو ہدیہ تہنیت پیش کیااور عید سعید کی مناسبت سے منعقد کی جارہی تقریبات کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا : پیغمبر اکرم (ص) کی ذات اقدس مسلمانوں کے باہمی اتحاد و اخوت کا سرچشمہ ہے۔ عشق رسول کے سامنے فروعی اختلافات کی کوئی قدر و قیمت نہیں رہتی۔

تقریب کے اختتام پر آغا مجتبیٰ عباس نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم و مکتبۃ الزھرا حسن آبادجنہوں نے پورے ہندوستان میں مسابقہ علمی میں دوسرا رتبہ حاصل کیا کو سرہاتے ہوئے مسئول مدرسہ حجت الاسلام والمسلمين آقای سید محمد حسین موسوی کو توصیفی سند سے نوازا اور بچوں کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ۔

اس کے بعد حوزہ علمیہ باب العلم میرگنڈ سے صدر انجمن شرعی شیعیان حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں ایک شاندار جلوس میلاد بر آمد ہو کر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوا جس میں بچوں نے شاندار انداز میں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .