۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے ایک بیان میں مفسر قرآن حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفسر قرآن، مؤسس جامعه اہلبیت اور جامعه کوثر، بانی اسوہ اسکول سسٹم اور درجنوں اداروں کے مربی حجت الاسلام والمسلمین آقائے شیخ محسن علی نجفی دار فانی سے دار بقاء کی جانب کوچ کر گئے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت کی خبر، ملت اسلامیہ کیلئے بالعموم اور ملت تشیع کیلئے بالخصوص بہت ہی افسوسناک خبر ہے۔ آپ کی رحلت پر پوری قوم سوگوار ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروردگار عالم بحق چہاردہ معصومین علیہم السّلام، مکتب کے اس خدمت گزار کو اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین سمیت ساری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے! الٰہی آمین

علامہ حسن ظفر نقوی کا محسن ملت کے سانحۂ ارتحال پر اظہارِ افسوس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .