۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
انجمن امامیہ بلتستان

حوزہ/ انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

موت العالم موت العالم

عالم باعمل، مجاہد و مبارز، مفسر قرآن، فخر شیعیان حیدر کرار علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃاللہ علیہ کی المناک ارتحال سے ملت تشیع سوگوار ہیں۔ ان کی وفات سے جو خلاء واقع ہوا ہے وہ برسوں پر نہیں ہو سکتا۔ محسن ملت کی علمی اور دیگر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

غم کی اس گھڑی میں علامہ شیخ انور نجفی، علامہ شیخ اسحاق نجفی، دیگر متعلقین اور دوستوں و عقیدت مندوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔

پروردگار مرحوم ومغفور محسن ملت کو جوار اعلیٰ ائمہ علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

سوگوار؛ سید باقر الحسینی

صدر انجمنِ امامیہ بلتستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .