۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ میں محسن ملت کے لیے تعزیتی پروگرام کا انعقاد

حوزہ / محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ جعفریہ جنڈ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کی دینی، علمی اور اجتماعی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ جعفریہ جنڈ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، مجلس عزا و دعا کرائی گئی۔

جامعہ جعفریہ جنڈ میں محسن ملت کے لیے تعزیتی پروگرام کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق اس تعزیتی پروگرام میں محسن ملت کے فرزند حجت الاسلام علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

حجت الاسلام مولانا سید محسن نقوی نے ذکر مصائب بیان کیا اور حجت الاسلام مولانا سید انتصار حیدر جعفری نے شیخ مرحوم کی خدمات کا تذکرہ کیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ میں محسن ملت کے لیے تعزیتی پروگرام کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .