حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی نوعیت کی تقریبات میں مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور چک باغ حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوئیں، جبکہ دیگر کئی مقامات پر پر وقار جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل سرینگر، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام وغیرہ شامل ہیں۔
اس موقع پر علمائے دین نے مولائے کائنات کی شان و عظمت، فضائل اور مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔
حجت الاسلام والمسلمین آغا مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے چک باغ حضرت بل میں جشن مولود کعبہ ؑ کی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات سے محبت و عقیدت کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ مولا علی ؑ نے اسلام کی دعوت و ترویج میں رسول اکرم ؐ کے شانہ بہ شانہ ہر محاذ پر عظیم خدمات انجام دیں اور اسلام و پیغمبر اسلام کی نصرت و حمایت کے وہ سنگ میل طے کئے، جو تاریخ اسلام کے درخشان ابواب کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس ضمن میں جن علمائے دین نے مؤمنین کو ولادتِ باسعادت حضرت امیر المومنین علی علیہ السّلام کی مناسبت مستفید فرمایا، ان میں نمائندہ میر واعظ کشمیر مولوی تحسین صاحب، حجت السلام والمسلمين آغا سید محمد عقیل الموسوی، حجت السلام والمسلمين آغا سید یوسف الموسوی، حجت الاسلام مولوی نثار حسین صاحب، حجت السلام مولوی تنویر حسین صاحب، حجت السلام سید حسین صاحب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
مزید تصاویر دیکھیں:
انجمن شرعی شیعیانِ کشمیر کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن مولود کعبہ