اتوار 22 دسمبر 2024 - 11:56
خبر غم؛ حجۃ الاسلام مولانا محمد مہدی افتخاری نے داعیٔ اجل کو لبیک کہا

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا محمد مہدی افتخاری، جو گزشتہ چند روز سے لکھنؤ کے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج رات 12 بجے اچانک انتقال فرما گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا ظہیر احمد افتخاری نے ایک نہایت افسوسناک خبر دی ہے کہ ان کے برادر خورد، حجۃ الاسلام مولانا محمد مہدی افتخاری، جو گزشتہ چند روز سے لکھنؤ کے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج رات 12 بجے اچانک انتقال فرما گئے۔

مرحوم کی تدفین کل لکھنؤ کے کربلا تالکٹورہ میں انجام دی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ بحق اہل بیت علیہم السلام مرحوم کو اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔ آمین۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .