۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا ثنا عباس

حوزہ/ مرحوم انتہائی خلیق محنت کش،فعال اور بیباک مبلغ، ایک ذمہ دار خطیب و اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب کے مخلص و حامی، مدافع اہلبیت علیہم السلام تھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد ثنا عباس آج لکھنؤ میں کرونا وائرس کے سبب  انتقال کرگئے۔

مرحوم انتہائی خلیق محنت کش،فعال اور بیباک مبلغ، ایک ذمہ دار خطیب و اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب کے مخلص و حامی، مدافع اہلبیت علیہم السلام تھے۔

مرحوم کا تعلق بارہ بنکی سے تھا اور امبیڈکرنگر فیض آباد میں تبلیغ دین انجام دے رہے تھے۔ کرونا وبا کے سبب کچھ دنوں سے لکھنؤ کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ یقینا مولانا کی فرقت بیحد شاق ہے،اور ملت کاایک عظیم خسارہ ہے۔

بارگاہ رب کریم میں دعا ہے پرودگارا مرحوم کو جوارمعصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرما۔ساتھ ہی اہل خانہ بالخصوص ضعیف والدین اور اہل و عیال نیز برادران سید ایاز و سید عارض صاحبان کو صبر جمیل عنایت فرما۔آمین
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .