۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مکتب صاحب الزمان کارگل

حوزه/ قران مجید کی توہین کے خلاف مکتب صاحب الزمان عجل اللہ لونگمہ ٹرسپون کارگل کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قران مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قران مجید کی توہین کے خلاف مکتب صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف لونگمہ ٹرسپون کرگل کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قران مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف زبردست نعرہ لگایا گیا۔

مکتب صاحب الزمان کرگل کے زیر اہتمام قرآن مجید کی توہین کے خلاف احتجاج

اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین شیخ افتخار حسین انصاری نے کہا کہ آج مکتب میں بچوں کو قرآن سکھانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو قرآن کی حفاظت کرنا بھی سکھانا چاہئے۔

مکتب صاحب الزمان کرگل کے زیر اہتمام قرآن مجید کی توہین کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ آج قرآن مجید کے دشمن نہ صرف قرآن بلکہ تمام عاشقانِ قران کے دلوں کو بھی مجروح کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج قرآن مجید کے توہیں کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کریں اور دشمن کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں، تاکہ آئندہ کوئی قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔

مکتب صاحب الزمان کرگل کے زیر اہتمام قرآن مجید کی توہین کے خلاف احتجاج

حجت الاسلام انصاری نے کہا کہ آج اگر مسلمان آواز بلند نہ کریں اور خاموش تماشائی بنے رہے تو دشمن مزید قرآن مجید کی توہین کرتے رہیں گے، لہٰذا تمام مکاتب کے اساتذہ، طلاب اور تمام غیرت مند مسلمانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ قرآن مجید کی توہین کرنے والوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .