حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابقہ ایم ایل اے زانسکار رئیس امور مذہبی و رئیس قضاوت ادارۂ انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام فرزند بزرگ مرحوم علامہ سید حیدر رضوی حجت الاسلام و المسلمین سید باقر رضوی اور ان کے فرزند ارجمند سید مرتضیٰ رضوی صاحبان نے مشیر اعلیٰ انجمنِ صاحب الزمان علیہ السّلام حجت الاسلام و المسلمین شیخ انور شرف الدین کے ہمراہ حسینیہ حضرت بقیت اللہ الاعظم عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف قم المقدسہ کا دورہ اور طلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر تمام علماء و طلاب انجمنِ صاحب الزمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف علاقہ سورو سانکو نے ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حسینیہ حضرت بقیت اللہ الاعظم قم المقدسہ میں ان کا بھرپور استقبال کیا۔
بعد از آن باقاعدہ جلسے کا شیخ اباذر غفاری نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے آغاز کیا، شیخ مہدی حلمی اور شیخ عسکری شاکری نے مرحوم اپوچو علامہ سید حیدر رضوی کے کلام پڑھتے ہوئے اس جلسے کو رونق اور مزین کیا۔
حجت الاسلام و المسلمین سید باقر رضوی صاحب نے طلاب عزیز کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا، نیز اپوچو سید باقر رضوی نے طلاب عزیز کو انکی زمہ داریوں اور فرائض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے راہ مہدویت اور راہ ولایت کو مزید تقویت کے ساتھ سمجھنے اور نشر کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ زندگی بشر میں مہدویت اور ولایت ہی تنہا واحد راستہ ہے فساد تباہی اور تاریکیوں سے نجات پانے اور سعادت و کمال کی جانب قدم بڑھانے کا، نیز اپوچو سید باقر نے طلاب عزیز کو ان کے علمی کارناموں اور دیگر فعالیتوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلاب عزیز کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ طلاب کے درمیان رقم کی صورت میں ہدیہ پیش کیا۔
مشیر اعلیٰ انجمنِ صاحب الزمان شیخ انور شرف الدین نے اپوچو سید باقر رضوی اور ان کے فرزند ارجمند سید مرتضیٰ رضوی کو حسینیہ حضرت بقیت اللہ الاعظم علیہ السّلام میں خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حسینہ بقیت اللہ کی پانچ سالہ فعالیتوں کی رپورٹ پیش کی۔
آخر میں اپوچو سید باقر اور ان کے فرزند ارجمند سید مرتضیٰ رضوی نے حسینیہ کے دیگر شعبے جیسے دفتر رسمی انجمنِ صاحب الزمان، اسٹوڈیو، دیگر طبقات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس عظیم نعمت کا طلاب عزیز اور مشیر اعلیٰ انجمن کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ساتھ حسینیہ حضرت بقیت اللہ کو حسبِ ضرورت امداد فراہم کرنے کی یقین دہائی کروائی۔









آپ کا تبصرہ