۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آقا سید حسن

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید حسن موسوی صفوی نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ المناک شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مراجعین کرام، رہبرِ انقلابِ اسلامی اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت عالیہ تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید حسن موسوی صفوی کا تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ

مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ رِجَالࣱ صَدَقُوا۟ مَا عَـٰهَدُوا۟ ٱللَّهَ عَلَیۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَىٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن یَنتَظِرُۖوَمَا بَدَّلُوا۟ تَبۡدِیلࣰا.

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر اور مزاحمت کے لیے نمونۂ عمل تھے، جو اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلٰی درجے پر فائز ہو گئے، ان کی شجاعت، جہاد پیہم کی توصیف کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کی شہادت جہاں بھر کے مظلومین اور مستضعفین کے لئے عظیم المیہ ہے، لیکن ہم پر اُمید ہیں کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت، مزاحمت کے شجرہ طیبہ کو مزید مضبوط کرے گی اور شہید مقاومت کا نام ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

انہوں نے مجاہد عالی مقام، شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حضرت صاحب العصر و الزمان (عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف)، ولی امر مسلمین حضرت سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)، مراجع عظام، مجاہدین، مؤمنین، ملتِ مقاومت، لبنان کی صابر اور مجاہد عوام، تمام ملت اسلامیہ اور شہید مقاومت کے عظیم خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مقاومت نے کربلا کے مشن کی آبیاری کی اور فرمان کو پورا کیا۔

إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ»

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .