۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امتحان ہال میں مدد

حوزہ/ ایران کے صوبہ گلستان میں ایک ایسا خوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے سب توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک شخص کی ذرا سی توجہ دوسرے کے سکون کی وجہ بن سکتی ہے، ایسا ہی کچھ ایران کے صوبہ گلستان میں ہوا۔ ایران کے صوبہ گلستان میں کوثر آرٹ کالج ہے۔ اس کالج سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ جو چند ماہ کے نومولود بچے کی ماں ہے۔ اسے یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں شرکت کرنا تھا۔ امتحان کے وقت وہ امتحان ہال میں اپنے نومولود بچے کو لے کر بہت پریشان تھی۔

جہاں ایک طرف امتحانی ہال میں بچے سے دوری اس کے لیے پریشانی کا سبب تھا وہیں دوسری جانب اس بچے کے وہاں موجود ہونے کی وجہ سے اس طالبہ کی توجہ ایک جگہ پر مرکوز نہیں ہو پا رہی تھی۔ اس حالت میں اسے امتحان کے سوالات حل کرنا بہت مشکل ہو رہا تھا۔

اسی دوران امتحان ہال کا معائنہ کرنے والی ایک خاتون کو جب واقعہ کا علم ہوا، تو انہوں نے اس بچے کو اپنی گود میں لے لیا، جب تک اس نومولود بچے کی ماں امتحان دیتی رہی، ممتحن بچے کو گود میں لئے اس کے قریب کھڑی رہی۔ اس طرح امتحان دینے والی طالبہ نے بڑی آسانی کے ساتھ اپنا امتحان دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .