۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آن لائن حسن قرائت مقابلہ کا اہتمام سیدہ علیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حسن قرائت کے مقابلہ کا اہتمام کیاگیا جس کے پہلے مرحلہ میں 82 طلبہ طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 9 طلبہ وحطالبات مرحلہ دوم تک پہنچے جن کےمابین فائنل مرحلہ کا مقابلہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آن لائن حسن قرائت مقابلہ کا اہتمام سیدہ علیمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام حسن قرائت کے مقابلہ کا اہتمام کیاگیا جس کے پہلے مرحلہ میں 82 طلبہ طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 9 طلبہ وحطالبات مرحلہ دوم تک پہنچے جن کےمابین فائنل مرحلہ کا مقابلہ منعقد ہوا۔

فائنل مرحلہ میں پوزیشن ہولڈرز کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

پہلی پوزیشن :

سیدہ علیمہ

98/100

دوسری پوزیشن:

قاری عمار یاسر

96/100

تیسری پوزیشن: سیرت فاطمہ

حافظ نوازش علی

94/100

چھوتھی پوزیشن :حافظ فیض اللہ مھدی۔

سیدہ ابیھا بتول

90/100

پانچویں پوزیشن:

فاطمہ حسینی

سیدہ حریم فاطمہ

سیدہ رضوا بتول۔

87/100

مقابلہ میں شریک تمام طلبہ طالبات سمیت تمام ادارہ جات کے مسئولین لائق تحسین ہیں کہ آپ نے قاری قرآن کی صف میں شامل ہوکر ماہ مبارک رمضان جو کہ ربیع القرآن ہے اس پاک مہینہ کی عظمتوں اور رونقوں کو دوبالا کیا۔

آخر میں منتظمین نے کہا کہ ہم تمام ادارہ جات خصوصا مدرسہ حفاظ القرآن سکردو اور دارالمودت حفظ قران مظفر آباد کے نہایت ممنون و مشکور ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .