۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ایم ڈبلیوایم شعبہ تربیت کے تحت ۱۵روزہ انتظار الفرج ؑسمر کمیپ کا اسلام آبا دمیں آغاز

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تربیت کے زیر اہتمام 15روزہ انتظارالفرج سمر کیمپ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے انتظارالفرج سمر کیمپ یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ان کلاسوں کو تین گروپوں میں تشکیل دیا گیا ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان  شعبہ تربیت کے زیر اہتمام 15روزہ انتظارالفرج سمر کیمپ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے انتظارالفرج سمر کیمپ یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہے گا اور ان کلاسوں کو تین گروپوں میں تشکیل دیا گیا ہے پہلا گروپ کا نام  علی اکبر (ع) گروپ ہے جس میں انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔جبکہ دوسرا گروپ حضرت  قاسم (ع) ہے جس میں میٹرک کے اسٹوڈنٹس ہیں اور تیسرا گروپ علی اصغر (ع) ہے جس میں میڈل کلاسز کے اسٹوڈنٹس شامل ہیں یکم جولائی سے سمر کیمپ کی  کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ایک باقاعدہ علمی ماحول میں یہ کلاسیں جاری ہیں ۔

 سمر کیمپ کی انتظامیہ نے باقی فعالیت کے ساتھ دعا و مناجات اور نماز صبح کے بعد قرآن پاک کی تلاوت حسن قرائت اور تجوید کی کلاسز بھی شروع کی ہیں ۔ احکام ۔ سیرت ۔ اخلاق ۔ عقائد اور مفاہیم کے عناوین کے دروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان شاءاللہ یہ ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .