۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسینعلی امیری معاون پارلمانی رئیس جمهور

حوزہ/ ایک پیغام میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی نائب صدر نے حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار  کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تہران سے ، ایرانی پارلیمانی نائب صدر حسین علی امیری نے ملی یکجہتی کونسل آف پاکستان کے نائب چیئرمین حجت الاسلام و المسلمین سید نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے
 
انالله و انا الیه راجعون

جلیل القدر عالم دین ، عدلیہ اور دیگر امور میں مجاہدانہ کردار ادا کرنے والے میرے برادر اور دوست، ملی یکجہتی کونسل آف پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید نیاز حسین نقوی کی وفات نے بہت ہی رنجیدہ کیا۔ ایک عظیم انسان ، جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت میں صرف کی ، ان کے نزدیک مسلمانوں کا اتحاد و اخوت ایک اہم اور بنیادی اصول تھا اور اسی وجہ سے ، انہیں تقریب مذاہب کے شعبے میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ مرحوم نے ، معروف نقوی خاندان خصوصاً اپنے معزز بھائیوں اور مراجع عظام تقلید کی خصوصی عنایت کے ساتھ ، جامعہ المنتظر لاہور کی زیر نگرانی میں دنیا بھر میں چار سو سے زیادہ حوزہ ہائے علمیہ  کا قیام عمل میں لا کر ، دین مبین اسلام کا پرچم بلند کیا۔
حاکم شرع کی حیثیت سے عدلیہ اور ثالثی کے میدان میں مرحوم حجت الاسلام و المسلمین نقوی کی متعدد قابل قدر کوششیں تھیں اور انقلاب اسلامی کی ابتدائی فتح سے لے کر کئی سالوں تک صوبہ قم ، لورستان اور خوزستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ میں ان کی گرانقدر خدمات تھیں۔ 

اچھے اخلاق ، عاجزی ، اخوت ، عدالت میں مدعا اور مؤکلوں کے حقوق کی طرف توجہ ، ضرورت مندوں کی مدد اور دیگر خوبیوں کی وجہ سے آپ ایک مقبول شخصیت بن گئے تھے ۔

میں اس اندوہناک مصیبت اور نقصان پر رہبر معظم انقلاب ، ملت پاکستان کے غیور عوام اور علماء خصوصاً ان کے اہل خانہ اور بچوں بالاخص آیت اللہ الحاج سید حافظ ریاض حسین نقوی سے تعزیت کرتا ہوں۔
بارگاہِ الٰہی میں مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں ۔

حسین علی امیری
 پارلیمانی نائب صدر
اسلامی جمہوریہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .