۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فرانسیسی صدر

حوزہ/فرانس کے صدر نے شدید اعتراضات کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اسلام کا مخالف نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فرانسیسی صدر نے دعوی کیا ہے کہ انکا ملک  «جدائی طلب» مسلمانوں سے مقابلہ کررہا ہے اور وہ اسلام کے مخالف نہیں۔

میکرون کے اسلام مخالف بیانات سے حالات کشیدہ ہوچکے ہیں۔

میکرون نے اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط لکھا ہے کہ انگلش اخبار انہیں بدنام کررہا ہے اور لیکشن مقاصد کے لیے ان پر اسلام کو استعال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے اخبار کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ فرانس کو اسلام مخالف کے طور پر پیش کرے۔

دنیا بھر میں مسلمانوں کے اعتراضات اور فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کے بعد فرانس پسپائی پر مجبور ہوگیا ہے اور صدر نے کہا ہے کہ انہیں انداز ہے کہ مسلمانوں کے توہین آمیز خاکوں سے کسقدر دکھ پہنچا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .