حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی وزارت داخلہ کی انٹلیجنس اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن کی ٹیموں نے صوبہ کربلا میں سرچ آپریشن کے دوران،اس شہر کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپہ اور متعدد دہشت گردوں سمیت 29 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
نیز 10 سیاحتی مراکز بند کردیئے گئے اور غیر قانونی طور پر کام کرنے والی دو سیاحتی کمپنیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔