۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ الازہر احمد الطیب

حوزہ/ شیخ الازهر نے رسول اکرم (ص) کی توہین کی مذ٘ت کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازھر احمد الطیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک منظم سازش کا سامنا کررہے ہیں جسمیں رسول اکرم (ص) کی توہین سے اس کا آغاز کیا گیاہے لیکن ہم کسی صورت اپنی اقدار اور عقاید کو سیاست کی قربانی نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس توہین کی حمایت کررہے ہیں انکو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ دوغلی پالیسی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، آزادی بیان کے نام پر ہمارے مقدسات کی توہین ہو یہ ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

دارالفتوای اردن

دارالفتوای اردن نے بھی ایک بیان میں فرانس میں توھین نبی اکرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ رسول اکرم کی توہین کرتے ہیں انہوں نے کسی طرح سے آپ کو پہچانا نہیں وہ نبی جو دنیا میں امن و محبت کا علمبردار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .