۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
دیدار قطب تیجانیه نیل ازرق با نمایندگان شیخ الازهر

حوزہ/ استقبال رمضان المبارک کی مناسبت سے، شیخ الازہر کے نمائندوں نے افریقہ کے نیل ازرق خطے میں تیجانی مرشد سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر مصرکے نمائندوں نے افریقہ کے نیل ازرق خطے میں مذہب تیجانی کے سربراہ و رہنما علامہ شریف یعقوب فیصل آمبدی تیجانی سے ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور واقعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں مصریوں نے شیخ الازہر احمد طیب کی طرف سے نیل ازرق کے تیجانی خلیفہ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہوئے، الازہر کے کچھ اہم نظریات اور منصوبوں کو متعارف کرایا۔

شیخ شریف یعقوب فیصل نے بھی اپنے دفتر میں، شیخ الازہر کے نمائندوں کی تشریف آوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، الازہر یونیورسٹی کو افریقی براعظم میں اسلام کی علمی بنیادوں کو مضبوط بنانے کا باعث قرار دیا اور مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افریقی ممالک میں نیل ازرق کا خطہ سوڈان کی ہمسائیگی میں واقع ہے،اس ملک کے مسلمانوں کی اکثریت تیجانی مذہب کے پیروکار ہیں اور عرصہ دراز سے، الازہر یونیورسٹی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .