۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ آیت اللہ مدرسی نے کہا: دین بشریت کو متحد کرتا ہے اور انسانوں کے ایک دوسرے سے تعاون کے جذبے کو مضبوط بناتا ہے جبکہ شیطانی ذرائع ابلاغ اس کے برعکس کہتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ دین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے کرونا وائرس کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا: بہت سارے لوگ کرونا وائرس سے مقابلے کے سلسلے میں حکومت، ڈاکٹرز اور ماہرین کی ہدایت کی جانب توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا: ان ہدایات پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے لاکھوں افراد کرونا میں مبتلا ہو کر موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں اور اس کی وجہ سے بہت زیادہ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا: خداوند عالم نے ہمیں ملتوں اور قبیلوں کی صورت میں خلق کیا ہے تاکہ ایک دوسرے کو پہچانیں اور ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا: انسان فطرتاً انسان سے محبت کرتا ہے۔ وہ ایک چھوٹے خاندان سے بڑے خاندان اور پھر قبیلے اور ملت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا: دین انسانوں کو آپس میں متحد کرتا ہے اور ان کے درمیان تعاون کے جذبے کو مضبوط بناتا ہے لیکن شیطانی ذرائع ابلاغ دین کے متعلق اس کے برعکس پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔

انہوں نے ان شیطانی ذرائع ابلاغ کو خطاب کرکے کہا: ان اقدامات سے باز آ جائیں اور لوگوں کو دین اور دینی اقدار سے دور کرنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .