پیر 11 اگست 2025 - 19:28
دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ "وحدتِ اسلامی" ہے

حوزہ / آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے امتِ اسلامی کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عملی اقدام پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے ایران کے اہل سنت علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا: فتنوں کے مقابلے میں پائیدار اسلامی وحدت کے قیام کے لیے ہم فکری اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

انہوں نے تفرقہ انگیز سازشوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا: دشمنانِ اسلام منصوبہ بندی کے ساتھ مسلمانوں کے اتحاد کو کمزور کرنے اور انہیں اسلامی تہذیب کی تعمیر کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا: دشمنانِ اسلام کی مسلمانوں کے درمیان فتنہ اور اختلاف پیدا کرنے کی کوششیں عیاں ہیں۔ وہ ایک طرف عالمِ اسلام کے وسائل لوٹ رہے ہیں اور دوسری جانب اپنی بالادستی کو مضبوط کر کے دنیا میں ظلم و ستم کو پھیلا رہے ہیں۔

دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ "وحدتِ اسلامی" ہے

اس عراقی عالم دین نے حدیث نبوی "المسلمون یدٌ علی من سواهم" (مسلمان دشمنوں کے مقابلے میں ایک ہاتھ کی مانند ہیں) کا حوالہ دیتے ہوئے امتِ اسلامی کو مخاطب کیا اور کہا: اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد میں کوتاہی کا کوئی جواز قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارا فریضہ ہے کہ عملی اقدامات کے ذریعے جارحین کو روکا جائے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha