حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے فلسطین کے قاضی القضاۃ اور فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے سربراہ کے دینی اور اسلامی روابط کے امور میں مشیر جناب محمود الهباش سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: فلسطین "الازہر اور مسلمانوں" کا پہلا مسئلہ ہے اور ملت فلسطین کا وحشی غاصبوں کے خلاف جہاد ان کی عزت و افتخار کا باعث ہے۔
فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے سربراہ کے مشیر نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے اور اس کی حمایت میں الازہر کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: الازہر ایک ہزار سے زائد عرصے سے ملت کے مسائل کو حل کرنے اور عالمی امن کے قیام کی کوششوں میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونیوں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور شدت پسند اسرائیلی غاصب صہیونیوں کو مسجد الاقصیٰ پر مزید حملوں کی دعوت دے رہے ہیں۔