۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دارالافتاء مصر

حوزہ / دار الافتاء مصر نے مصری عوام سے حکام کی درخواست کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کے استعمال کو واجب  قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، دار الافتاء مصر نے مصری عوام میں جن کو کورونا ویکسین کی ضرورت ہے ، سے حکومتی حکام کی درخواست کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کورونا ویکسین کے استعمال کو واجب  قرار دیا ہے۔

دار الافتاء کے سکریٹری خالد عمران نے سب کو حکومت اور وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے واجب امور میں سے قرار دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصری وزارت صحت نے حال ہی میں کورونا ویکسین وصول کرنے والے امیدواروں کے لئے ایک الیکٹرانک سائٹ کا آغاز کیا ہے، اس سائٹ پر شہری اپنا نام اندراج کروا سکتے ہیں تاکہ ویکسین وصولی کے وقت کا اعلان کیا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .