۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا: امت انقلابی ہرگز دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور استعماری طاقتوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا: امت انقلابی ہرگز دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور استعماری طاقتوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔  

شیعیان بحرین کے قائد آیت اللہ عیسی قاسم نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے والوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: انہوں نے مزاحمتی تحریکوں سے ڈر کر اپنی خام خیالی میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی سیاست اور افواج کو اپنی پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے جبکہ وہ امت اسلامی اور عرب کے سخت دشمن ہیں۔

آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا: امریکہ اور اسرائیل پر اعتماد کرنا احمقانہ اقدام ہے اور تجربات سے ثابت ہے کہ ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

شیعیان بحرین کے قائد نے کہا: امت اسلامی ہرگز امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور استعماری طاقتوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور حق کے خلاف اقدامات پر ہرگز خاموش نہیں ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .