جمعرات 17 ستمبر 2020 - 03:16
اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف بحرین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

حوزہ/ بحرین کے مختلف علاقوں میں فلسطین کی حمایت اور حکومت بحرین کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں میں فلسطین کی حمایت اور آل خلیفہ کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدام کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

حکومت بحرین کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد بحرین کی سیکورٹی فورسز کے ہائی الرٹ کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔

بحرینی شہریوں نے بحرین اسرائیل کے اس خیانت آمیز معاہدے کی شدید مخالفت و مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین سے تجدید عہد کیا۔

مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اور مسجد الاقصیٰ کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا: "اسرائیل سے تعلقات نامنظور نامنظور"۔ وہ "مردہ باد اسرائیل" کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

یاد رہے کہ  بحرین میں یہ مظاہرے بحرین کے شہروں منامه، سماهیج، باربار، السهله جنوبی، ابوصیبع، الشاخوره، ستره سفاله، سنابس، صدد، کرباباد اور کرانه وغیرہ تک پھیل گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha