حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہایت افسوس ناک خبر کہ عالم ربانی آيۃ اللہ محمد حسين طباطبائی الحکیم کا مختصر علالت کے بعد نجف اشرف عراق میں انتقال ہو گیا ہے۔
آپ نے بہت سی علمی خدمات انجام دیں جن میں ابرز یہ ہے کہ مسجد سھلہ (کوفہ) میں امام جماعت کے فرائض انجام دیتے تھے۔آپ عالم با عمل، منکسر المزاج ، اور خلوص کا پیکر تھے۔ جب بھی کوئی ملاقات کرتا آپ نہایت خلوص کے ساتھ ملتے اور وعظ و نصیحت کرتے۔
ہم اس عظیم شخصیت کے سانحہ ارتحال پر تمام عالم اسلام ، مراجع عظام ، علماء كرام اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خدا وندی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم و مغفور کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کے تمام پسمانگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور علماء کا سایہ ہمارے سروں پہ باقی رکھے۔