حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے دفتر نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ امیر کویت نے اپنی ساری امت اسلامی اور عربی کی خدمت میں گزار دی۔
ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
«الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِیبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ».
عرب دنیا میں ہر دلعزیز شخصیت اور ملک کویت کے خادم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت کی افسوسناک خبر ملی۔
انہوں نے اپنی پوری مت اسلامی اور عربی کی خدمت میں گزار دی۔
امید ہے خداوند عالم ان پر اپنا لطف و کرم کرتے ہوئے ان پر رحمت نازل کرے گا اور ان کی عمر بھر کی جدوجہد پر انہیں بہترین پاداش عطا کرے گا۔
ہم امیر کویت کی رحلت پر ان کے خاندان اور ملت کو تعزیت عرض کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ خداوند متعال نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کی خدمت کرنے اور مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔
۱۳ صفر ۱۴۴۲ هجری قمری