۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قطر نے بھی عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا

حوزہ/ فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی کونسل کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ نے عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ قطر آئندہ سال مارچ میں لیگ کے 155 ویں اجلاس کی صدارت کرے گا۔

خیال رہے کہ عرب لیگ کے اجلاس اس کے ارکان ممالک کے ناموں کے ھجو کی ترتیب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس بار عرب لیگ کا وزارت خارجہ سطح کا اجلاس فلسطین کی زیرصدارت ہونا تھا مگر فلسطین نے بعض عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے فیصلوں کے خلاف بہ طور احتجاج عرب لیگ کے سیشن کی صدارت قبول کرنےسے انکار کردیا جس کے بعد عرب لیگ کے ہیڈ کواٹر سےقطر سے کہا گیا تھا کہ وہ وزارتی اجلاس کی صدارت سنبھالے۔

گذشتہ منگل کو فلسطین نے عرب لیگ کے اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ فلسطین کی طرف سے انکار کا محرک عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ جاری تعلقات بتایا جاتا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کےساتھ امن معاہدوں کے بعد فلسطین عرب لیگ کی صدارت قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین اور امارات نے عرب لیگ کے فیصلوں کی توہین کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .