۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عمرہ، زائرین کے لیے مسجدالحرام و مسجدالنبی (ص) انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری

حوزہ/ مسجدالحرام و مسجدالنبی(ص) انتظامیہ کی جانب سے عمرہ کے دوران ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی میں مسجدالحرام و مسجدالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے کعبہ و حجر‌الاسود کو چومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق اگلے مہنے سے عمرہ کرنے والے بدستور خانہ کعبہ کے گرد بنی دیوار کے اطراف میں طواف کرسکتے ہیں۔

ماہرین صحت عمرہ کے موقع پر موجود رہیں گے اور قرنطینہ کے لیے خصوصی مقامات بنائے گیے ہیں جبکہ مسجد الحرام کو روزانہ دس بار  اسپرے کیے جائیں گے۔

اس بار آب زمزم بھی خصوصی بوتلوں می پیکنگ شدہ حجاج میں تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق اگلے اتوار سے عمرہ شروع کیا جارہا ہے جسمیں روزانہ‌ ۶ ہزار زائر مسجد‌الحرام کا طواف کرسکتے ہیں۔

مارچ سے کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ اور حج کا سلسلہ روک دیا گیا تھا جبکہ اس سال حج بھی صرف محدود سعودی باشندوں نے کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .