۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مصری فٹبالر کی قرآنی پروگرام میں شرکت

حوزہ/ الاھلی فٹبال کلب کے کھلاڑی احمد فتحی نے حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی تقریب میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مصری فلاحی ادارے نے اس قرآنی پروگرام میں شرکت اور حفاظ کی حوصلہ افزائی پر احمد فتحی کی شرکت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر مذکورہ کھلاڑی نے اپنا شرٹ بھی حفاظ کرام کو پیش کیا۔

پروگرام کے حوالے سے انسٹا گرام پر فتحی نے لکھا ہے کہ آپ پر فخر ہے اور میرا ایمان ہے کہ جب تک والدین حفظ قرآن کے لیے کوشش کرتے رہیں گے اسلام پھیلتا رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ آپ کے لیے نیک تمنا کرتا رہونگا خداوند آپکی حفاظت کرے جس طرح آپ نے انکی کتاب قرآن کو حفظ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .