۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجمع فقه اسلامی سودان

حوزہ / سوڈان کی فقہ اسلامی کونسل کے اراکین نے اپنے فتوے میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا ہر گز جائز نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فقہ اسلامی کونسل کے اراکین نے آج اپنے فتوے میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔

سوڈان میں فقہ اسلامی کونسل، فتویٰ صادر کرنے کا قومی مرکز شمار ہوتا ہے۔  اس کونسل نے یہ فتویٰ   ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب امریکا سوڈان پر بھی اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .