۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
امریکہ نے عراق میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی دی

حوزہ/ امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کے وزیر خارجہ نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے پیر کے روزعراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو نے ان سے کہا تھا کہ اگرعراق میں امریکی سفارتخانہ اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے بند نہ ہوئے تو امریکہ بغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے،  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پرمتعدد بار راکٹ داغے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .