۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سلمان اور ٹرمپ

حوزہ/ سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے ریاستہائے متحدہ کے صدر کو پیغامات ارسال کرکے ان کی اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے ریاستہائے متحدہ کے صدر کو پیغامات ارسال کرکے ان کی اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

روس ٹوڈے کے مطابق ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو الگ الگ تحریری پیغامات بھیجے، انہوں نے پیغامات میں لکھا کہ ہمیں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے کورونا وائرس سے متأثر ہونے کی خبر موصول ہوئی۔

یادرہے کہ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوگیا ہے جب کہ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے عہدیدار اس صورتحال کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ امریکی صدر کی طبیعت بہتر ہے، تاہم ایک باخبر ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .