۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ملایشین فاؤنڈیشن

حوزہ/ ملایشاء کے اسلامک فاونڈیشن نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پر یکطرفہ امریکی پابندیاں غیرقانونی ہے اور دنیا کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملایشیاء کے عوامی اسلامی کونسل (MAPIM) نے ایران پر یکطرفہ امریکی پابندیوں کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: ایران پر یکطرفہ امریکی پابندی تمام تر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے لہذا دنیا کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے ۔

ہم امریکی وزیر خارجہ مایک پمپئو کی بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں جسمیں دیگر ممالک کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاملہ نہ کریں۔اقوام متحدہ کو اس غنڈہ گردی کا نوٹس لینا چاہیے جو یکطرفہ پابندی اور قوانین کی بات کرتا ہے۔یہ بیان یا اعلامیہ جو مذکورہ ادارے کے جنرل سیکریٹری محمد عزمی عبدالحمید، کی دستخط سے جاری ہوا ہے اس میں سلامتی کونسل کے دیگر مستقل اراکین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ اجارہ داری کے خلاف متحد ہوکر رد عمل دکھائے تاکہ امریکہ پر ثابت ہو کہ وہ معاہدے سے نکال چکا ہے اور اب وہ پابندی لگانے کا اہل نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بارہا واضح کرچکا ہے کہ معاہدے کے دیگر اراکین اگر معاہدے کا پابند رہیں تو وہ معاہدے پر عمل در آمد جاری رکھے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .