۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
آئی اے ای اے

حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ نے بعض ممالک کی جانب سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری کی سختی سے مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرارداد ایک غیر سیاسی اقدام اور ماضی میں مغربی ممالک کی شکست خوردہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

بیانیہ میں آیا ہے کہ اس قرارداد کا مقصد خودمختار ممالک کے خلاف بین الاقوامی اداروں کو سیاسی اہداف کے تحت استعمال کرنا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری کے باوجود ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملک کو حاصل حقوق کے تحت ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا رہے گا۔

مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی توانائی ایجنسی کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے تحت تعاون کے لئے تیار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .