۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
میانمار میں روھنگی مسلمان

حوزہ/ تقریبا ۱۳۰ ہزار روھنگیا مسلمان سال ۲۰۱۲ میانمار فوج کی نسل کشی کے بعد سے کیمپوں پر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق تنظیم کی نئی رپورٹ "اوپن جیل بغیر قید کے؛ میانمار میں روھنگی مسلمان اجتماعی قیدی " کے عنوان سے اگلے ہفتے کو شایع کی جارہی ہے۔

اس تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: تقریبا ۱۳۰ ہزار روھنگیا مسلمان سال ۲۰۱۲ میانمار فوج کی نسل کشی کے بعد سے کیمپوں پر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے: میانمار کی حکومت نے انکو اذیت ناک طریقے سے رکھا ہے جہاں انسانی حقوق کی بدترین انداز میں پامالی کی جارہی ہے۔

تنظیم نے رپورٹ ۶۰ انٹرویو کی مدد سے تشکیل دی ہے اور میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بدترین انسانی حقوق کی خلاف روزی فوری طور پر بند کریں۔

رپورٹ میں میانمار حکومت کی جانب سے کیمپوں کو بند کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روھنگیا کو اقلیت میں رکھنا اور انکو ہمیشہ کے لیے قید کرنا ہے۔

مقامی زرائع کے مطابق میانمار فوج اور فورسز بودھ شدت پسندوں کے گٹھ جوڑ سے ہزاروں روھنگیا ہلاک ہوچکے ہیں اور لاکھوں لوگ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .