حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ،ممتاز شیعہ رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے مرحوم آیت اللہ شیخ صانعی کی وفات پر اظہار کا افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ شیخ یوسف صانعی کی رحلت پر رہبر معظم جامعہ مدرسین و طلاب و اساتیذ حوزہ علمیہ قُم اور لواحقین کو تعذیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم تحریک انقلاب اسلامی کے فعال ترین اشخاص میں سے ایک شخصیت پہچانی جاتی تھی،آپ امام خمینی رح کے خاص الخاص شاگردوں میں سے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ساتھ ہی آیت اللہ شیخ صانعی کی وفات سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہوتی ہے اور ایسے با عمل عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ عالم دین کی فکر اور سوچ علم ہمیشہ زندہ رہتی ہے جس سے قیامت تک آنے والی نسل اس سے استفادہ کرتی رہتی ہے اور اس کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں درج ہوتا رہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ