۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جمعیت الوفاق بحرین

حوزہ/ بحرین کے حزب اختلاف کے سب سے بڑے گروپ جمعیت الوفاق بحرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کی حکومت کے سمجھوتے کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کی سب سے بڑی حزب اختلاف تنظیم بحرین میں جمعیت الوفاق بحرین کے نائب صدر شیخ حسین الدیہی نےالمیادین چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی ہمیشہ کے لئے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں  ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدوں کو سمجھوتہ کاروں کا زوال قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ ایک دن بھی فلسطینی عوام کے ساتھ نہیں رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ایک ہی محاذ پر رہیں گے اور کبھی ذلت قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ذلت کا ساتھ دیں گے، ہمیں افسوس ہے کہ سمجھوتہ اور توہین کے معاہدے میں بحرین کا نام شامل ہے ۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے معاہدے پر وائٹ ہاؤس میں آج دستخط کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کے بہانے القدس کو دفن کرنا چاہتے ہیں، بحرین کی حزب اختلاف نے اس بات پر زور دیا کہ جو شخص القدس کا دفاع کرتا ہے اس نے مکہ کا دفاع کیا ہے اور جو شخص آج القدس سے منہ موڑ دیتا ہے کل وہ مکہ ترک کردے گا۔

حسین الدیہی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جمعیت الوفاق اور دیگر انقلابی تنظیموں کے نصب العین میں شامل ہے اور رہے گا، جمعیت الوفاق بحرین نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے مذہبی ، کھیلوں اور شہری اداروں کو سمجھوتے کی حمایت میں بیان دینے پر مجبور کیا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا ، بحرین کے گروپوں نے منامہ حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .