۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
خانم زینب سلیمانی دختر شهید حاج قاسم

حوزہ/کرمان کی نماز جمعہ میں زینب سلیمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لیں قاسم سلیمانی کی روح دنیا میں پھیل چکی ہے اور ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاؤس کی طرف جانے کیلئے تیار ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرمان کی نماز جمعہ میں زینب سلیمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جان لیں قاسم سلیمانی کی روح دنیا میں پھیل چکی ہے اور ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاؤس کی طرف جانے کیلئے تیار ہیں اور تم اپنی آخری عمر تک ہم سے ڈرتے رہو گے اور ہمارے منتظر رہو انتقام اس وقت سمجھ آئے گا جب امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب صفائے ہستی سے مٹ جائیں گے، شہادت سے پہلے ضروری ہے انکی فکر اور سوچ کی طرف دیکھے۔
انھوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اپنی زمہ داریوں کو ولایت کی راہ میں چلتے ہوئے نبھاتے تھے اور ولایت کی راہ میں چلنے اور رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں رہنے کی تاکید کرتے تھے، بابا کی شہادت کے بعد دنیا میں جو لہر وجود میں آئی ہے وہ صرف انکی اچھی کارکردگی کی وجہ سے نہیں اٹھی ہے بلکہ دنیا جان چکی ہے کہ سردار قاسم سلیمانی ہر قیمت پر اسلامی وحدت اور لوگوں کی باہمی وحدت کے داعی تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .