حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد باقر قالیباف نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ نے نماز تہجد والی اپنی عبا دے دی ہے تاکہ اس میں حاج قاسم سلیمانی کو دفن کیا جائے۔
انہوں نے اس عبا میں چودہ(۱۴)سال سے نماز تہجد پڑھی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی یہ دوسری عبائے تہجد ہے کہ جس میں کسی شہید کو دفن کیا جائے گا۔ اس سے پہلے شہید احمد کاظمی کو بھی رہبر انقلاب اسلامی کی تہجد والی عباء میں دفن کیا گیا تھا۔