۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت الاسلام حبیب بابائی

حوزہ / حجت الاسلام حبیب بابائی نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنا عقلی ضرورت کے ساتھ ساتھ دینی فریضہ بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں حوزہ علمیہ کے محقق حجت الاسلام حبیب بابائی نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کی دنیا میں اسلام اور مسلمان دشمنوں کی سازشوں اور مکارانہ چالوں کو دیکھتے ہوئے ان کا مقابلہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اتحاد اور ہم آہنگی مسلمانوں کے لیے ایک مستحسن دینی ضرورت کے ساتھ ساتھ عقلی تقاضا بھی ہے کیونکہ جہاں کہیں بھی تفرقہ اور گروہ بندی ہوتی ہے وہاں پر موجود گروہ اور معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں اور اس کے برعکس اتحاد و وحدت کے ساتھ آہستہ آہستہ تمام مسائل پر قابو پا لیا جا سکتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس محقق نے کہا: اگر ہم عالم اسلام پر گہری نظر ڈالیں تو ہم واضح طور پر سمجھ سکتے ہیں کہ اسلام کی ابتدائی صدیوں میں سلفی تکفیری سوچ کو خود اہل سنت نے بھی قبول نہیں کیا تھا اور بعد میں پھر ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری میں ابن تیمیہ کے نظریات کے ساتھ اس باطل عقیدہ نے رشد پائی، لیکن اب بھی اہل سنت کے بزرگ علماء مذہبی شدت پسندی کے خلاف ہیں اور امت مسلمہ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

حجت الاسلام حبیب بابائی نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنا عقلی ضرورت کے ساتھ ساتھ دینی فریضہ بھی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .