۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
حز ب اللہ

حوزہ/ غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے 1948 سے صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں صیہونی فوجی اہداف پر کئی بڑے حملے کرکے جوابی کارروائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے 1948 سے صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں صیہونی فوجی اہداف پر کئی بڑے حملے کرکے جوابی کارروائی کی۔

لبنان کے المیادین ٹیلی چینل نے حزب اللہ کے ایک مختصر بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعے کی رات دیر گئے خرابہ ماعر اڈے پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے دو میزائل داغےجنہوں نے صحیح ہدف کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے فوجیوں نے کفر پہاڑیوں میں رویسات العلم فوجی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو بھی نشانہ بنایا جس میں متعدد ہلاکتوں کی خبریں آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ لبنانی مزاحمتی گروپ نے المنارہ فوجی اڈے کے قریب تعینات صیہونی افواج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہوئے، اسی طرح حزب اللہ نے دوسرے فوجی اہداف پر بھی راکٹ فائر کیے اور صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .