۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ تحریک حزب اللہ نے آج اتوار 11 فروری کو ایک بیان شائع کرکے اعلان کیا کہ اس نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے آج کئے گئے تازہ ترین حملوں کے بارے میں خبر دیتے ہوئے کہا: ہم نے رویسات العلم بیس اور شبعا فارمز میں موجوف اسرائیلی جاسوسی آلات کو نشانہ بنایا اور دشمن کو براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے لبنان کی تحریک حزب اللہ نے غزہ میں ثابت قدم فلسطینی عوام اور فلسطینی مزاحمت کی کی حمایت میں اپنی کارروائیوں اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو براہ راست شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

عبرانی میڈیا نے یکم فروری بروز جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد لبنان اور فلسطین کی سرحد پر واقع علاقے اصبع الجلیل کے قصبوں کریات شمونہ، کفار یووال و معیان باروخ میں مسلسل کئی بار خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئی ہیں، کریات شمونہ قصبے کو 20 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ کے خلاف جنگ کے 112ویں دن اور مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ "7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے ہمارے زخمی افسروں اور فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 2,748 ہو گئی ہے، اور زمینی حملے کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی تعداد 1,258 تک پہنچ گئی ہے"؛ غاصب اسرائیل کے اڈوں اور فوجی اجتماعات پر حزب اللہ کے مسلسل حملوں کے سے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .