۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
2

حوزہ/ حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غزہ میں 22 صہیونی فوجی مارے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غزہ میں 22 صہیونی فوجی مارے گئے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام کے جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کی 42 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا تھا۔

القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں نے منگل کو غزہ کے الزیتون علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو گھیر لیا اور ان پر فائرنگ کی، اس حملے میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے اور ان کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

ایک اور واقعے میں جیسے ہی اسرائیلی فوجی دو سرنگوں کے سرے پر پہنچے تو فلسطینی جنگجوؤں نے وہاں رکھے ہوئے بارودی مواد کو بلاسٹ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے جس سے دو اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .